یکطرفہ سیریز منسوخی، نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں دیکھیں گے، چیئرمین پی سی بی کا سخت ردعمل

121

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے آئی سی سی میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے واپسی کا یکطرفہ فیصلہ کیا اور اس معاملے میں کچھ شیئرنہ کرنا بھی مایوس کن ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں دیکھیں گے۔