نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کیلئے چارٹرڈ طیارہ کل پاکستان پہنچے گا

199

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس لینے کل ہفتہ کو چارٹرڈ طیارہ آرہا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ دورہ ختم کیا جانا افسوسناک امر ہے اور جو بھی ہوا غلط ہوا۔ انہوں نے بتای اکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس لینے ہفتے کے روز چارٹرڈ طیارہ آرہا ہے۔