‘ٹرمپ چین سے جنگ چھیڑنے والے تھے’ اہم انکشافات

290

کثیرالاشاعت امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹر کی پرل نامی کتاب میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

کتاب میں میں مصنف نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری ماہ میں امریکی اعلیٰ فوجی قیادت کو خدشہ تھا کہ ٹرمپ چین سے جنگ چھیڑ دیں گے صدر ٹرمپ چین کے معاملے پر آپے سے باہر ہوچکے تھے۔

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ جنرل مارک ملی نے  چینی  فوجی جنرل کو دو خفیہ ٹیلی فون کیے جنرل مارک ملی نے چینی فوجی جنرل کو یقین دلایا کہ امریکہ چین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، جنرل مارک ملی نے چینی ہم منصب کو پہلی کال30اکتوبر اور دوسری کال 8جنوری کو  کی تھی۔

امریکی صدر جوبائیڈن سے صحافی کا جنرل مارک ملی کی چینی ہم منصب کو خفیہ کال  کے حوالے سے سوال کیا تو امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مجھے جنرل مارک ملی پرمکمل اعتماد ہے جنرل مارک ملی نے چین کو یقین دلایا کہ امریکہ چین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔