کروڑوں سال پہلے خشکی پر رہنی والی وہیل مچھلی

639

مصری سائنسدانوں نے 43 ملین سال پرانے جیواشم سے قبل از تاریخ ‘کِلر وہیل’ کی ایک نئی نسل کی شناخت کی ہے۔

قدیم جیواشم جو 2008 میں مصر کے مغربی صحرا میں دریافت ہوا تھا ، کو قدیم مصر میں موت کے دیوتا کے نام پر فیوکیمیٹس انوبیس کا نام دیا گیا تھا۔ اس کا طویل مدتی مطالعہ اختتام کو پہنچ چکا ہے اور کئی اکشافات سامنے آئے ہیں۔

چار ٹانگوں والی وہیل جو پروٹیسیڈس کے خاندان سے ہے ، معدوم شدہ نیم آبی وہیل ہے جو 34 سے 59 ملین سال پہلے تک زندہ تھیں۔

مصر میں منصورہ یونیورسٹی کے پروفیسر اور جیواشم کا معائنہ کرنے والے معروف ماہر امراضیات ہشام سلام نے کہا کہ یہ مخلوق اپنی استعداد میں منفرد تھی۔ اس کی خصوصیات زمین اور سمندر دونوں میں شکار کرنے کے لیے ڈھال دی گئی تھیں۔

پروفیسر سلام نے کہا ، “ہم نے اس جیواشم کیلئے انوبیس کا نام اس لیے منتخب کیا کہ اس کی کاٹ بہت زیادہ مضبوط اور مہلک تھا۔”