‘مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کے لیے ‏اجازت نامہ ضروری نہیں’

259

سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ مسجد نبوی شریف ﷺ میں فرض نمازوں کی ادائیگی کے لیے ‏اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ حرم مدنی میں داخلے کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے اور وہی افراد ‏داخل ہونے کے اہل ہیں جنہوں نے ویکسین لگوائی ہے۔

مسجد نبوی ﷺ میں نمازوں کے لیے آنے والوں کو توکلنا ایپ پر اسٹیٹس دکھانے کا کہا جاتا ہے تاکہ ویکسینیشن ‏سے متعلق معلومات مل سکیں۔

جن افراد نے ویکسین کی دوخوراکیں لی ہیں یا ایک خوراک کو لیے 14 روز گزر چکے ہیں انہیں مسجد میں نمازوں ‏کی ادائیگی کے لیے اجازت نامہ کی ضرورت نہیں۔

حج و عمرہ نے بیان میں مزید کہا کہ صلاۃ و سلام پیش کرنے اور روضہ شریفہ میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت ‏نامہ پہلے بھی ضروری تھا اور اب بھی ہے۔

دوسری جانب عودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ عالمی کورونا وبا کے پیش نظر بغیر اجازت عمرہ ادا کرنے کی ‏کوشش پر 10 ہزار ریال فی فرد جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے محفوظ عمرہ ماڈل ‏متعارف کروایا جارہا ہے۔