آرمی چیف کی یو این مہاجرین ہائی کمشنرسے ملاقات

132

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ ( یو این ) مہاجرین ہائی کمشنرFILIPPO GRANDIسے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یو این کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے پاکستان کی چار دہائیوں سے زائد عرصے تک چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی  کوسراہتے ہوئے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔

آئی ایس پی آر  نے کہا کہ ہائی کمشنر یو این نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں تمام سطحوں پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے وہ  اپنا کردار ادا کریں گے۔