فیس بُک نے 14 سال قبل اغوا ہوئی بیٹی کو ماں سے ملادیا

340

14 سال قبل فلوریڈا میں اغوا ہوئی لاپتہ لڑکی بالآخر اپنی ماں کے پاس پہنچ گئی ہے۔

ماں اور بیٹی کا سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ قائم ہوا تھا۔ 19 سالہ جیکولین ہرنینڈز نے اس ماہ کے شروع میں فیس بک پر اپنی والدہ اینجلیکا وینسس سالگاڈو سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ اس وقت میکسیکو میں رہ رہی ہے۔

کلرمونٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ (سی پی ڈی) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز نے بتایا کہ انہوں نے اس کیس کو ایک سرد کیس قرار دیا تھا۔

2 ستمبر 2021 کو محترمہ وینسس سالگاڈو نے سی پی ڈی کو بتایا کہ ان سے ایک خاتون نے رابطہ کیا جس نے اُن کی گمشدہ بیٹی ہونے کا دعویٰ کیا۔ اس نے کہا کہ وہ 10 ستمبر 2021 کو ملنا چاہتی ہے۔

اس اطلاع کے بعد ، فلوریڈا اور ٹیکساس میں پولیس فورس اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے تفتیش کاروں نے محترمہ ہرنینڈز کی شناخت کی تصدیق کا منصوبہ بنایا۔ حکام نے مختلف ایجنسیوں کی فراہم کردہ دستاویزات کی تصدیق کی اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ میکسیکو سے تعلق رکھنے والی خاتون ، واقعی ، محترمہ وینسس سالگاڈو کی لاپتہ بیٹی تھی۔