پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر اسدعمر لاجواب

320

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی  اسد عمر جواب نہ دے سکے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا؟ جس پر اسدعمر نے جواب دیا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

صحافی نے پوچھا کہ ڈالر کی قیمت کم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی؟ اسدعمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاؤ آنا چاہیے۔

 اسدعمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ ایکس چینج ریٹ فری فلوٹ ہونا چاہیے۔

وفاقی حکومت نے اپنا تیسرا پارلیمانی سال مکمل اور چوتھا سال شرو ع ہونے اور عالمی یوم جمہوریت کے موقع پرعوام پرپیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا ،جس کا اعلان سنتے ہی عوام کے ہوش اڑگئے اور وہ ایک اور نئے ظلم پر چیخ اٹھے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5روپے 1پیسہ ،پیٹرول5 روپے ، مٹی کا تیل 5روپے 46پیسے اور لائٹ ڈیزل 5روپے 92پیسے فی لیٹرمہنگا کردیاگیا۔