ملک میں کورونا سے مزید 66 افراد جاں بحق، 3012 نئے کیسز رپورٹ

309

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 66 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 4 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 66 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3012 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 581 ہے۔ اب تک 11 لاکھ 12 ہزار 236 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 678 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 945 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 210 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 523 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 196 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 935 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 319 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 81 ہزار 942 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 972 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 484 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 329 اموات اور 1 لاکھ 57 ہزار 159 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 549 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 339 ہے۔ اسلام آباد میں 893 اموات ہوچکیں۔ 99 ہزار 317 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 551 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 323 ہے۔ آزاد کشمیر میں 727 اموات ہوچکیں۔ 31 ہزار 501 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 671 جب کہ فعال کیسز کی 324 ہے۔ صوبے میں 344 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 3 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 204 جب کہ فعال کیسز 231 ہے۔ گلگت بلتستان میں 182 اموات ہوچکیں۔ 9 ہزار 791 مریض صحت یاب ہوئے۔