کراچی میں آج ہلکی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

326

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج ہلکی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا دوسرا کم دباؤ جنوب مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے، ہوا کے کم دباؤ کے زیرِ اثر ٹھٹھہ اور بدین میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ملکی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں شام یا رات میں ہلکی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

شہر قائد میں سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث حبس اور گرمی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہرمیں جاری شدید گرمی کی پیشگوئی آج 16 ستمبر تک کی تھی۔