ہمارے لیے پاکستان ہمیشہ چیلنجنگ ٹیم ہوتی ہے، ٹام لیتھم

341

کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے پاکستان ہمیشہ چیلنجنگ ٹیم ہوتی ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس مہمان ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ کپتانی، کیپنگ اور بیٹنگ کی ذمہ داری تھوڑی مشکل ہوتی ہے، پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے۔

کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان کے پاس میچ ونرز ہیں، پاکستان ہمیشہ چیلنجنگ ٹیم ہوتی ہے، روالپنڈی کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔