پی آئی اے کا لاہور سے پشاور پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

316

اسلام آباد: قومی ایئر لائن نے لاہور سے پشاور کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے لاہور سے پشاور کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی، یکم اکتوبر کو لاہور سے پہلی پرواز “کے 648” صبح 11 بج کر 40 منٹ پر پشاور روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازیں اے ٹی آر طیاروں سے پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی، پروازیں آپریٹ کرنے کا مقصد مسافروں کو سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔