ٹنڈوالٰہیار،بجلی کے ستائے ہوئے شہری سڑکوں پرنکل آئے

154

ٹنڈ والٰہیار(نمائندہ جسارت)بجلی کے ستائے ہو ئے افراد سڑکوں پر نکل آئے چمبٹر روڈ کو ٹائر نذر آتش کر کے روڈ بلاک کر دیا حیسکو عملے کے خلاف سخت نعرے بازی پانچ روز سے بجلی بند ہو نے کے سبب گھر وں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آیئے ناگوری پلاٹ ،اسلام آباد کالونی کے علاقہ مکین پانچ روز سے بجلی نہ ہونے کے خلاف بھی سڑکوں پر نکل آئیے سیکٹروں مردوں و بچوں کا چمبٹر روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ٹریفک کے لیے بند کردیا ۔علاقہ مکینوں اور پولیس کے درمیان مذکرات ناکام ٹرانسفامر لگا دو احتجاج ختم کردیں گے، علاقہ مکینوں کا مطالبہ ۔ ٹنڈوالہیار بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ناگوری پلاٹ کے علاقہ مکین پانچ روز سے بجلی نہ ہونے کے خلاف بھی سڑکوں پر نکل آئے سیکڑوں مرد و بچوں کا چمبٹر روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا کو شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا علاقہ مکینوں اور پولیس کے درمیان مذکرات ناکام ٹرانسفامر لگا دو احتجاج ختم کردیں گے علاقہ مکینوں سڑک کو بند کردیا جس کے سبب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جو کہ ناکام ہوگئے۔ مظاہرین ناگوری پلاٹ کے علاقہ مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت شہری انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔بجلی پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اس سے عوام کو محروم کرنا ظلم کے مترادف ہے، حکومت اور متعلقہ اداروں کا فرض ہے کہ وہ ان کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں، عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض کو صحیح طرح انجام دیں۔لیکن عوام کی کوئی سننے والا نہیں ہے منتخب نمائندے بھی منظر عام سے غائب ہیں، ناگوری پلاٹ کے رہائشیوں کا کئی گھنٹے بعد ایس ایچ او کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا ہے اور بعد ازاں حیسکو کی جانب سے بجلی کا ٹر انسفارمر بھی مر مت کر کے بجلی کر دی۔