سکھر،پولیس کی موٹرسائیکل و موبائل چور گینگ کیخلاف کارروائی

147

سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی موٹر سائیکل موبائل چوری، اسنیچنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی، موٹرسائیکل اسنیچنگ چوری میں ملوث ایک موٹرسائیکل لفٹر گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل 5 موبائل فون برآمد ، اصل مالکان کے حوالے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق سکھر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل موبائل فون اسنیچنگ چوری میں ملوث گینگ کا اہم و مرکزی کارندہ عارف عرف عارو لکن گرفتار، 3 سے زائد مسروقہ موٹرسائیکلز اور 5 موبائل فون برآمد مالکان کے حوالے کیے گئے برآمد شدہ موٹرسائیکل سٹی، سائٹ، سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے اسنیچنگ وچوری کی گئیں تھیں، مسروقہ موٹرسائیکلز و موبائل فون اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ مالکان نے موٹر سائیکل کی برآمدگی پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے موٹر سائیکل واپسی پر شکریہ ادا کیا۔