صحافی محمد حنیف زئی کی پہلی برسی پرتعزیتی اجتماع کا انعقاد

137

بدین(نمائندہ جسارت) معروف صحافی محمد حنیف زئی کی پہلی برسی کے موقع پر بدین اور گولارچی پریس کلب میں تعزیتی اور دعائیہ اجتماع کا انعقاد شرکا کا صحافتی خدمات پر خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے قلم اور کیمرے سے بدین اور تھرپاکر کے مختلف مسائل مشکلات کو ملک کے بڑے چینل اور اخبار میں اجاگر کرنے مظلوم عوام کی آواز کو ایون بالا تک پہچانے میں اہم اور سرگرم صحافتی کردار ادا کرنے والے معروف صحافی مرحوم محمد حنیف زئی کی پہلی برسی کے موقع پر بدین پریس کلب اور گولارچی پریس کلب میں تعزیتی اجتماع انعقاد کیا گیا۔ منعقدہ تعزیتی اور دعائیہ اجتماع جس میں مرحوم کی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہ نواز خان ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں نائب صدر شوکت میمن عمران عباس خواجہ الطاف شاد خالد عزیز عباسی محمد علی بلیدی حسین سومرو گولارچی پریس کلب کے صدر ملک طارق حنیف زئی کے فرزند اور نوجوان صحافی اعجاز زئی سنئیر صحافیوں غلام مصطفیٰ جمالی رضا اکاش خانانی حاجی خالد محمود گمھن ہارون گوپانگ سردار بھٹی اور دیگر نے کہا کہ حنیف زئی ایک بڑے صحافی تھے۔ انہوں نے اپنی صحافتی ذمے داری عبادت سمجھ کر کی ان کے دل میں مظلوم مسکین اور حقوق سے محروم طبقہ کا درد اور احساس تھا مرحوم نے بدین اور تھرپارکر کے عوام کی اپنے قلم اور کیمرے سے بھرپور نمائندگی کی مرحوم نے تھرپارکر کے قحط بھوک بدحالی سے لیکر تھر کا حسین چہرہ بھی دنیا کو دکھایا تھر میں بھوک کے باعث مرنے والے بچوں کی خبر کو نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر کو دکھایا اور تھر کے ہر دْکھ درد خوشی غمی کو اپنے قلم سے ملک کے بڑے اخبار اور کیمرے کی آنکھ سے بڑے چینل کی اسکرین پر دکھایا۔بدین اور گولارچی پریس کلب میں منعقد تعزیتی اجتماعات کے موقع پر سینئر صحافی ملک الیاس عبدالمجید ملاح حمید سومرو دانش ملک دیدار ملاح ماما نور حسن سولنگی راشد علی اسحاق شیخ باغ جونیجو بشیر شیخ اور دیگر نے بھی مرحوم حنیف زئی کی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے دعا بھی کی گئی۔