سارا ڈومیسٹک سیزن کھیلتا ہوں، اے پلس کیٹیگری کا حق دار ہوں، کامران اکمل

211

لاہور(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ سارا ڈومیسٹک سیزن کھیلتا ہوں، اے پلس کیٹیگری کا حق دارہوں۔ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کرنے والے کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے رابطہ کیا تھا۔کرکٹر کامران اکمل نے بتایا کہ میں نے پی سی بی سے کہا کہ پرفارمنس اور سینیارٹی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیا جائے۔