ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا،حسن علی

314

راولپنڈی(جسارت نیوز) قومی فاسٹ بولر حسن علی نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر کوئی بات نہیں کرسکتا لیکن بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا۔ راولپنڈی میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران حسن علی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی،نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہمیں ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ورلڈ کپ کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن پر کوئی بات نہیں کرسکتے، سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منتخب کی ہے، بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔یو اے ای میں جو فاسٹ بولر اپنی بولنگ میں ورائٹی لاتا ہے وہی کامیاب رہتا ہے۔