نئے صنعتی علاقوں کا جلد آغاز کر رہے ہیں ، عامر خور شید

281
سرپرست اعلیٰ کاٹی ایس ایم منیر اور صدر سلیم الزماں سیکرٹری صنعت و تجارت سندھ عامر خورشید کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی وزارت صنعت و تجارت کے سیکرٹری عامر خورشید کا کہنا ہے کہ سندھ میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں، ہر بڑی انڈسٹری کے ساتھ کاٹیج انڈسٹری لازمی جز ہے، کیونکہ وہ بڑی انڈسٹری سے براہ راست منسلک ہیں، صنعتی علاقوں کی منصوبہ بندی کے وقت کاٹیج انڈسٹری کے لیے بھی جگہ مختص کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر سلیم الزماں، سی ای او کائٹ زبیر چھایا، سینئر نائب صدر ذکی شریف، نائب صدر نگہت اعوان، گلزار فیروز، مسعود نقی، دانش خان،شیخ عمر ریحان، راشد صدیقی، فرخ مظہرسمیت دیگر اراکین، ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھو، نجیب سہتوایڈیشنل سیکرٹری اور شاہ نواز چاچڑ ایس ایس پی کورنگی بھی موجود تھے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت سندھ عامر خورشید نے مزید کہا کہ سندھ میں کم سے کم اجرت کے معاملے پر صنعتکاروں اور تاجروں کے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ملک کے دیگر حصوں کے مساوی اجرت مقرر کی جائے۔