افغانستان میں ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافے کی امید ہے،شاہ زیب اکرم

163

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغانستان میں نئی انتظامیہ آنے کے بعد فارماسوٹیکل ،گھی ،گندم، سیمنٹ اور دیگر اشیا کی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافے کی امید ہے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اف کامرس کے سینئر نائب صدر شاہ زیب اکرم کے مطابق بھارت اور ایران کی جگہ پاکستانی فارما کو جگہ ملے گی اور اس سال پہلی بار میں 100 ملین امریکی ڈالر کی سطح پر بھی عبور ہوجائے گی۔دوسری جانب پاکستان وناسپتی مینوفیکچرر ایسوی ایشن کے سابق چیئر مین امجد رشید کے مطابق گھی انڈسٹری کی ایکسپورٹ بھی دگنی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا وہ جلد کابل میں بند اپنا دفتردوبارہ کھول رہے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم کے مطابق افغانستان میں پاکستانی ادویات کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے ،اور نئی انتظامیہ آنے کے بعد سرکاری طور پر ادویات کی خریداری میں پاکستانی فارما سوٹیکل انڈسٹری کے لیے بے پناہ مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اورایران کی فارما انڈسٹری کی جگہ اب پاکستانی فارما انڈسٹری ری پلیس کرے گی اور گزشتہ سال فارما کی ایکسپورٹ جو 73 ملین امریکی ڈالر تھی رواں سال آسانی سے 100 ملین امریکی ڈالر کی سطح کو عبور کرجائے گی۔پاکستان وناسپتی مینوفیکچرا ایسویسی ایشن کے سابق چیئر مین شیخ امجد رشید نے بتایا کہ 34 ٹن گھی کے کنٹنر پر پہلے 2 لاکھ 45 ہزار روپے ٹیکس لیا جاتا تھا ،جو اب کم ہوکر 1 لاکھ پینسٹھ ہزار ہوگیا ہے۔