نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

142
راولپنڈی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز سے قبل پریکٹس میچ کھیلتے ہوئے

راولپنڈی(جسارت نیوز)پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ 12 رکنی اسکواڈ میںبابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر 2:30بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل بقیہ2 میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔