بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارش سے بڑی تباہی

132
گجرات: بارش کے باعث کثیر منزلہ عمارت گر کر ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے

احمد آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارش نے تباہی مچادی اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔گجرات کے کئی علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے سے 7 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گجرات کے علاوہ چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی علاقوں میں تودے گرنے کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں سیلاب میں بہ گئیں۔