تائیوان: جنگی طیاروں کی شاہراہ پر اترنے کی مشق

228
تائیوان: جنگی طیارے سڑک پر اترنے کی مشق کررہے ہیں

تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کی فضائیہ نے ہائی وے کے ایک حصے سے طیارہ اڑانے اور لینڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ یہ مشق تائیوان کے جنوبی علاقے پنگ ٹنگ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی 5روزہ سالانہ مشقوں کے دوران کی گئی۔ یہ مشق چینی حملوں کے باعث تائیوان کے فضائی اڈے ناقابل استعمال ہونے کے خطرے کے پیش نظر کی گئی۔ اس دوران ہائی وے کے ایک حصے کو ٹریفک کے لیے بند کر کے متبادل رن وے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ 3جیٹ طیارے اور ایک عام طیارے نے وہاں سے اڑا ن بھری اور اترنے کی مشق کی۔ اس موقع پر صدر تسائی انگ وین نے بھی کمانڈ پوسٹ سے مشق کا معاینہ کیا۔