ناظم آباد میں طالبعلموں کے روپ میں ڈاکونے 6شہریوں کولوٹ لیا

484

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں طالب علموں کا روپ دھار کر چھ شہریوں کوجب کہ شیریں جناح کالونی میں ڈاکوئوں نے دودھ کی دکان اور ٹرانسپورٹر سے سات لاکھ روپے لوٹ لیے ، برنس روڈ پر ڈکیتوں نے پیش امام کے بیٹوں سمیت چار شہریوں کو لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 میںبیگ لٹکائے تین ڈاکوئوں نے طالب علموں کا روپ دھار کر نے میں چھ شہریوں سے قیمتی موبائل فون نقدی لوٹ لی اورنگی ٹائون نشان چوک پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیتوں نے یکے بعد دیگرے شہریوں سے لوٹ مار کی دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیتوں کو عوام نے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے خوف پھیلا دیا بھگدڑ میں بچے پر موٹر سائیکل بھی چڑھا دی ۔ملزمان نے ہنگامی واردات کے دوران اسلحہ کے زور پر گھر کی دہلیز پر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے ادھر شیریں جناح کالونی میں دکانوں کے تالے توڑنے والا 4رکنی کبڑا گینگ سرگرم ہوگیا۔ہندوپاڑہ میں رات کی تاریکی میں چھاچھی ملک شاپ تالے کاٹ کر لوٹ لی گئی۔