پی ٹی آئی کاایک ادارے پرسیاسی بننے کاالزام

343

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا کام نہیں کہ وہ سیاسی جماعتوں کو مشین بنانا سکھائے، مشین سے متعلق طریقہ کار پر عمل کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک ادارہ سیاسی جماعت بن چکاہے ‘ اس نئی سیاسی جماعت کا نام الیکشن کمیشن ہے، انتخابات شفاف کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کا کام نہیں کہ وہ سیاسی جماعتوں کو مشین بنانا سکھائے، مشین سے متعلق طریقہ کار پر عمل کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔خرم شیر زمان نے کہاکہ وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں، شفاف انتخابی نتائج کے لیے وفاقی حکومت نے ای وی ایم مشین بنائی، اپوزیشن بتادے کہ ووٹنگ مشین کس طرح کی بنائی جائے، یقینی بنایا جائے کہ ہارنے والا جیتنے والے کو مبارکباد پیش کرے، الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے جیسے اپوزیشن کے پاس کسی بڑے بابو کی وڈیو ہاتھ آگئی، ویڈیو اخلاقی ہے یا غیر اخلاقی کچھ کہا نہیں جاسکتا، الیکشن کمیشن میں موجود کالی بھیڑوں کو ادارے سے نکالنا ہوگا۔