آئی جی سی ای پی میں سستی بجلی منصوبوں سے انحراف کیا گیا،امتیاز شیخ

137

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور چیئرمین نیپرا کو خط لکھا ہے۔ جس میں 2021ء سے 2030ء تک کے لیے انڈیکیٹو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان (IGCEP) جس میں مذکورہ 10 برس تک کے لیے توانائی کی ملکی ضروریات کے تخمینے کے ساتھ ساتھ ان ضروریات کے پورا کرنے کے لیے توانائی منصوبوں کو مشترکہ مفادات کی کونسل (CCI) کے گزشتہ اجلاس میں پیش کیا گیا ہے، پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔امتیاز شیخ نے لکھا ہے کہ آئی جی سی ای پی 2021ء تا 2030ء میں سستی بجلی کے منصوبوں کے بنیادی اصولوں سے انحراف کیا گیا ہے اور سندھ کی سستی بجلی کے منصوبوں کو اس میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ ہمارا ملک توانائی کی غربت میں مبتلا ہے اور بجلی استعمال کے لحاظ سے خطے میں سب سے کم پر کیپٹا بجلی استعمال کی شرح بھی یہیں ہے اور ملک بھر میں 50 سے 60 ملین لوگوں کی بجلی تک رسائی ہی نہیں ہے۔