جمہوریت ملک کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے‘ زرداری

298

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر مملکت، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ملک کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے‘ مضبوط جمہوریت کے لیے جمہوری سوچ اپنانی ہو گی۔ سابق صدر نے جمہوریت کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوری سوچ مہذب معاشرے کے لیے پہلا قدم ہے‘ آمریت ایک دہشت ہوتی ہے جو معاشرے کو عدم برداشت کا شکار کرتی ہے‘ 18 ویں آئینی ترمیم سے پارلیمنٹ با اختیار ہوئی جو جمہوریت کی فتح ہے۔