لوئر دیر: نمازہ جنازہ پر فائرنگ ،6افراد ہلاک متعددزخمی

210

لوئر دیر: طورمنگ درہ میں نمازہ جنازہ کے دوران فریقین کی فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ اراضی کے تنازع میں ہوئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بڑی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امدا کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا اور لاشوں کوبھی اسپتال پہنچایا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے دائرے  رہتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔