کامیابی کا دروازہ

868

تعلیم کامیابی کا دروازہ ہے اگر اسے یوں کہا جائے کہ تعلیم دراصل چابی کے طور پر کام کرتی ہے جو متعدد کامیابیوں کے دروازوں کو کھول دیتی ہے تو یہ زیادہ صحیح ہوگا۔

ایک تعلیم یافتہ شخص کے پاس روزگار کے بہت سارے مواقع ہیں جو دروازے کے دوسری طرف اس کے منتظر ہیں۔ وہ مختلف قسم کے اختیارات میں سے جسے چاہے منتخب کرسکتا ہے اور جو اسے ناپسند ہے وہ اسے بغیر کسی دقت کے چھوڑ بھی سکتا ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ تعلیم ہمارے تاثر اور رائے کو مثبت طور پر متاثر کرتی ہے۔ یہ ہمیں صحیح راستے کا انتخاب کرنے اور چیزوں کو صرف ایک کے بجائے مختلف نقطہ نظر سے دیکھنے میں مدد کرتی ہے۔

تعلیم کے ساتھ ، آپ اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں اور ایک ان پڑھ شخص کے مقابلے میں کسی کام کو بہتر طریقے سے مکمل کر سکتے ہیں۔ تاہم ، ہمیشہ یہ بات ضرور جان لینی چاہیے تعلیم مکمل طور پر کامیابی کو یقینی نہیں بناتی۔

کامیابی کے دروازے کو کھولنے کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ محنت ، لگن اور بہت کچھ درکار ہوتا ہے جس کے بعد آپ اسے کامیابی سے کھول سکتے ہیں۔ یہ سب چیزیں مل کر آپ کو زندگی میں کامیاب بنائیں گی۔

تعلیم آپ کو ایک بہتر انسان بھی بناتی ہے اور آپ کو مختلف مہارتیں سکھاتی ہے۔ یہ آپ کی عقل اور عقلی فیصلے کرنے کی صلاحیت اور ایک شخص کی انفرادی نشوونما کو بڑھاتی ہے۔

تعلیم کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ ایک ملک کے شہریوں کے لیے ایک بہتر معاشرے کی تعمیر میں معاون ہے۔ یہ جہالت کے اندھیرے کو ختم کرنے اور دنیا میں روشنی لانے میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔