ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

489

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی ، جس میں انہوں نے نیشنل ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے تاہم ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے، اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی بلے باز کی حیثیت سے  کھیلتا رہوں گا۔