الکوحل: سینکڑوں سال تک مردے کو محفوظ رکھنے والا کیمیکل؟

453

آپ نے کبھی کسی لیبارٹری یا عجائب گھر کا دورہ کیا ہے اور وہاں انسانی آنکھ شیشے کے برتن میں بند ایک خاص قسم کے مائع میں تیرتے ہوئے دیکھا ہے؟

یہ مائع اصل میں الکوحل ہوتی ہے اور اس میں آنکھ کا سالہا سال اپنی اصل حالت میں قائم رہنا الوکحل کی طاقت ہے۔

سائنس دان 1600 کی دہائی سے اس پر انحصار کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے متجسس نمونوں کو محفوظ رکھ سکیں۔ امریکی میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے مطابق الکوحل کی مدد سے اور اگر صحیح طریقہ کار اپنایا جائے تو جاندار کا ایک نمونہ سینکڑوں سالوں تک اپنی اصل حالت برقرار رکھ سکتا ہے ۔

لیکن یہ کیسے کام کرتا ہے؟

انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن میں کیمسٹری کے معاون پروفیسر بل کیرول نے لائیو سائنس کو بتایا ، “مختصراً یہ کہ الکوحل اُن جراثیموں کیلئے زہریلا ہے جو کسی اعضاء کی بتدریج خرابی کا باعث بنتے ہیں۔”

انہوں نے بتایا کہ لیبارٹری میں استعمال ہونے والا الکوحل 14 سالوں تک بیکٹیریا کی نشوونما کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔