بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج ڈالر کی قدر میں کمی

135

کراچی: گزشتہ روز ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور ایک امریکی ڈالر 168 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کمی ہوئی ہے، کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 168 روپے 18 پیسے رہی۔