برطانیہ افغانستان کو معاشی تباہی سے بچانے کیلیے طالبان کی مدد کرے، وزیر خارجہ

422

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ برطانیہ افغانستان کو معاشی تباہی سے بچانے کے لیے طالبان کی مدد کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ افغانستان سے متعلق نئی حقیقت کوتسلیم کرے، برطانیہ اور مغربی اتحادی ممالک سیاسی شرائط کے بغیر امداد کی فراہمی میں مدد کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ اور مغربی اتحادی ممالک ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کام کرنے دیں، طالبان حکام کو تنہا کرنے سے معاشی تباہی، انارکی اور افراتفری پیدا ہوگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کو لینے کو تیار نہیں کیونکہ وہ پہلے ہی کئی دہائیوں سے جاری تنازعات سے کئی لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

اہہوں نے کہا کہ افغانستان اس وقت مکمل طور پر بین الاقوامی عطیات پر انحصار کر رہا ہے، افغانستان کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔