اینگرو نے میزان بینک کے ساتھ سینڈیکیٹڈ سہولت پر دستخط کردیے

241

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینگرو کارپوریشن کی ملکیتی کمپنی اینگرو انفراشیئرنے میزان بینک اور فیصل بینک کی قیادت میں 4500ملین روپے کے اسلامک سینڈیکیٹ کا انتظام کیا ہے ۔ اسلامک سینڈیکیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی ملک میں کام کرنے والے مختلف موبائل نیٹ ورک آپریٹرزکیلئے ٹاور سائیٹس کوفروغ دینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ 2سال کی رعائتی مدّت کے ساتھ اس فنانسنگ کی مدّت 7سال ہوگی۔ سینڈیکیٹ میں میزان بینک ، فیصل بینک،نیشنل بینک آف پاکستان، ایم سی بی اسلامک بینک اور الائیڈ بینک شامل ہیں۔ اس سلسلے میں اینگرو کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔