پاکستان اورنیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی دوسرے روز بھی ٹریننگ

99
راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شیڈول ایک روزہ سیریز سے قبل پریکٹس میں مصروف ہیں

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مسلسل دوسرے روز3گھنٹے طویل بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا،دونوں ٹیموں نے بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ 3گھنٹے طویل مشقیں کیں۔دوسری جانب پاکستانی نوجوان کرکٹرز جیت کیلیے پرجوش ہیں اور انکا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی اچھی تیاری کررہے ہیں۔ مہمان ٹیم کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔منگل کو دونوں ٹیموں کو سخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا جہاں نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ نے اپنا دوسرا پریکٹس سیشن کیا جب کہ پاکستان نے اپنے تیسرے سیشن میں پریکٹس کی۔گرائونڈ میں دونوں ٹیموں کے لیے الگ الگ نیٹس لگائے گئے جہاں بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس کی گئیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق نے فیلڈنگ سیشن میں اسٹمپ، ہٹنگ اور ڈائیونگ کی خصوصی مشقیں کروائیں۔قومی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کی ٹیم آرام کرے گی۔