سائوتھ ایشین کوالیفائنگ ٹینس،پاکستان کا پلڑا بھاری

327

اسلام آباد(جسارت نیوز)سائوتھ ایشین ریجنل کوالیفائنگ انڈر 12ٹینس مقابلوں میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے مقابلوں میں دوسرے روز پاکستان کے حمزہ رومان نے نیپال کے دریشیل شریسٹھہ کو 0-6اور 1-6 سے شکست دی، پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے نیپال کے نشاد جوشی کو 0-6 اور 0-6 سے ہرا دیا۔ بوائز ڈبلز کے مقابلے میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ اور مائیکل شہباز نے نیپال کے دریشیل شریسٹھہ اور بورس ادیکھاری کو 1-6 اور 1-6 سے ہرا دیا۔ گرلز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کی ذنیشا نور نے نیپال کی منسا کنڈل کو 2-6 اور 1-6 ہرا دیا۔پاکستان کی ہانیہ منہاس نے نیپال کی شیولی گرنگ کو 0-6 اور 0-6 سے شکست دی۔ بھارت کی ہریتھشری وینکتش نے مالدیپ کی سارہ سامی محمد کے خلاف 0-6 اور 1-6 سے فتح حاصل کی۔ بھارت کی مایہ راجیشویر ان نے مالدیپ کی نابا نشان کے خلاف 0-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔