یوم دفاع پاکستان ہاکی سیریز،کراچی یوتھ ٹیم گوجرہ پہنچ گئی

99
کراچی یوتھ ہاکی کلب کی ٹیم کا یوم دفاع پاکستان ہاکی سیریزمیں شرکت کیلیے کراچی کینٹ اسٹیشن پر گروپ فوٹو

کراچی ( سٹاف رپورٹر) یوم دفاع پاکستان ہاکی سیریز میں شرکت کیلیے کراچی یوتھ ہاکی کلب کی 23 رکنی ٹیم وسیم اسلم کی قیادت میں گوجرہ پہنچ گئی، ٹیم کے ساتھ کوچز پینل میں عاصم خان، امتیازالحسن، عرفان طاہر شامل ہیں جبکہ مصطفیٰ جمیل منیجر کی ذمہ داریاں ادا کریں، کراچی کینٹ اسٹیشن پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین نے ٹیم کو الوداع کیا،وائی ایچ سی کی ٹیم پنجاب کے شہر گوجرہ کے انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 15 سے 19 ستمبر تک شیڈول برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جانے والے “عمران اسلم میموریل فلڈ لائٹ یوم دفاع پاکستان ہاکی سیریز” میں شرکت کرے گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ٹوٹل 9 میچز کھیلے جائیں گے۔