جرمن وفد کا کراچی چیمبر کا دورہ، تجارتی وسرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ

250
صدر کے سی سی آئی ایم شارق وہرہ جرمن اماراتی چیمبر کے سی ای او اولیور اوہمز کوشیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جرمن اماراتی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اے ایچ کے) کے ایک 19 رکنی وفد نے اے ایچ کے کے سی ای او اولیور اوہمز کی قیادت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) کا دورہ کیا اور بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا انعقاد کیا جس میں کراچی میں تجارت و سرمایہ کاری کے تمام دستیاب مواقع کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کے سی سی آئی ایم زبیر موتی والا نے بذریعہ زوم شرکت کی جبکہ جرمنی کے قونصل جنرل ہولگر زیگلر، صدر کے سی سی آئی ایم شارق وہرہ، سینئر نائب صدر ایم ثاقب گڈلک، نائب صدر شمس الاسلام خان، سابق نائب صدر محمد ادریس، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنر و امبیسیز لاژن سب کمیٹی کے چیئرمین جنید منڈیا اور کے سی سی آئی کی مینجنگ کمیٹی کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔جرمن اماراتی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اے ایچ کے) کے سی ای او اولیور اوہمز نے اس موقع پر کہا کہ جرمن اماراتی چیمبر 1999 میں قائم ہوا ۔