ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ

309

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں 2ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1787ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ12ہزار700روپے جبکہ 342 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 96 ہزار622روپے پر جا پہنچی ۔