کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

223

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ آج سے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چمپئنسینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سینٹرل پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں ، ٹورنامنٹ 22 ستمبر تک جاری رہے گا۔8 روزہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر15 میچز کھیلے جائیں گے۔ میچز شیڈول کے مطابق 15 ستمبر کو بلوچستان کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے اور سینٹرل پنجاب کا مقابلہ سندھ سے ہوگا۔