بدین، پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپا ، 3 ملزمان گرفتار

187

بدین (نمائندہ جسارت) بدین پولیس نے ایک دیسی شراب کی بھٹی سمیت دیگر مقامات پر کارروائیاں کر کے 175 لیٹرز دیسی شراب، ایک کلو گرام چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ بدین کی حدود میں کارروائی کر کہ چرس فروش ملزم امداد اللہ پتافی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بدین پر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔سی آئی اے پولیس نے دورانِ گشت تھانہ بدین کی حدود میں کارروائی کر کے جرائم پیشہ ملزم پرویز عرف پرو شیخ کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور 4 کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بدین پر آرمس ایکٹ کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر فضل الدین کھٹی معہ اسٹاف نے خان محمد عرف راہب نظامانی کی دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپا مارکر 125 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی۔ دوران کارروائی بھٹی مالک فرار ہوگیا ۔پولیس نے مفرور ملزم کے خلاف تھانہ کڑیو گھنور پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر غلام قادر سرکی معہ اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم گہنو کولھی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 50 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پنگریو پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔