ایچ ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

132

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) HDAایمپلائز یونین(CBA) کی جانب سے واسا ملازمین کی 9 ماہ کی تنخواہ ،پنشن اور ورک چارج ملازمین کی11ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کردیا پہلے مرحلے میں جام شورو فلٹر پلانٹ سے پانی کی سپلائی بند کی جائے گی نو ماہ سے تنخواہوں اور پنشن محروم واسا کے موجودہ اور سابقہ ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا واسا ملازمین کی نمائندہ ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین نے آج 15ستمبر کوجامشورو فلٹر پلانٹ واٹر سپلائی کو بند کا اعلان کردیا۔ یونین رہنماؤں نے کہاکہ جامشورو فلٹر پلانٹ واٹر سپلائی کو بند کر دیں گے کیونکہ HDAانتظامیہ اور حکومت سندھ ملازمین کے مسائل حل کرنے میں سنجیداہو کر واسا کے ملازمین کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے میں نا کام نظر آتی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کو ہوا میں اڑادئیے ہیں اس کے باوجود وزیر اعلیٰ سندھ خود بھی اس کا نوٹس نہیں لے رہے ہیں اور نہ ہی واسا ملازمین کے جائز مسائل حل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے واسا ملازمین بھوک وافلاس میں مبتلا ہیں اگر اس کے بعد بھی ملازمین کے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ ووسیع کرتے ہوئے حیدرآباد کے فلٹر پلانٹ بند کردیے جائیں گے اور اس کے بعد کے حالات کی تمام تر ذمے داری HDAانتظامیہ اور حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔