میڈیکل کالجز کے داخلے کیلیے انٹری ٹیسٹ دوبارہ لیے جائیں

251

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام (س) ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری حافظ ارمان احمد چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میڈیکل کالجز میں داخلے کیلیے پیرا میڈیکل کمیشن کے تحت عجلت میں نئے طریقے سے آن لائن ٹیسٹ لیے گئے جس طریقہ کار سے ٹیسٹ لیے گئے طلبہ و طالبات کو اس کی تیاری کرنے کا موقع نہیں دیا گیا طلباء و طالبات نے انٹری ٹیسٹ کی جو تیاری کی تھی وہ گزشتہ سالوں میں ہونے والے طریقہ کار کے مطابق تھی نہ ہی طلباء کے انٹر کے رزلٹ آئے نہ پریکٹیکل ہوئے اس سے پہلے ہی انٹری ٹیسٹ لے لیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی اکثریت کو انٹری ٹیسٹ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد فیل کردیا گیا نہ طلباء کو یہ بتایا گیا کہ انہوں نے کون سے سوالات کے جوابات غلط دیے ہیں تقریباً 95 فیصد طلباء کا مستقبل خراب کردیا گیا ہے ہم ٹیسٹ لینے والے ادارے میڈیکل کالجوں و یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور صوبائی و وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے ان انٹری ٹیسٹ کو فوری کینسل کیا جائے اور طلباء وطالبات کے انٹر کے رزلٹ آنے کے بعد دوبارہ میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ لیے جائیں اور میرٹ کی بنیاد پر طلباء کو منتخب کیا جائے حالیہ عجلت میں آن لائن ہونے والے ٹیسٹ میں نام نہ آنے کی وجہ سے کئی ہونہار طلباء وطالبات ذہنی اذیت و پریشانی میں مبتلا ہیں ۔دوسری جانب آن لائن انٹری ٹیسٹ کی فیس بھی 6ہزار روپے لی گئی ہے جو پچھلے سالوں صرف 6سو روپے ہوا کرتی تھی یہ حیدرآباد کے طلباء کے ساتھ زیادتی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔