آئی بی اے سکھر کے تحت دوسرے دن بھی امتحان جاری رہا

213

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آئی بی اے سکھر کے زیر اہتمام سندھ میں45ہزار سے زائداساتذہ کی بھرتیوں کے لیے دوسرے دن بھی امتحان جاری رہا ،پبلک اسکول حیدرآباد کے امتحانی مرکز کے باہر لمبی لمبی قطاریں ،شدید گرمی میں کچھ خواتین امیدوار وں کی حالت غیر ہو گئی ،مرکز میں داخلہ سے رکنے پر کچھ خواتین ومرد امیدواروں نے احتجاج کیا، سندھ کے اسکولوں میں 46549اساتذہ کی بھرتی کے لیے آئی بی اے سکھر کے زیر اہتمام امتحان دوسرے دن بھی جاری رہا سندھ کے ہر ڈویژنل ہیڈ کواٹر، کراچی ، حیدرآباد ، میر پور خاص ، سکھر ، بے نظیر آباد اور لاڑکانہ میں 6امتحانی مرکز بنائے گئے ہیںجہاں 26ستمبر تک 3لاکھ 86ہزار2سو 70مرد و خواتین امیدوار ٹیسٹ دیں گے پیر کے دن حیدرآباد میں تعلقہ لطیف آباد اور تعلقہ دیہی حیدرآباد کے امیدواروں کا ٹیسٹ تھا حیدرآباد ڈویژن کے9اضلا ع کا مرکز پبلک اسکول حیدرآباد کو بنایا گیا ہے جہاں 15دن کے لیے اسکول کی چھٹی کردی گئی ہے پیر کے دن کی بد مزگی کے باوجود ٹیسٹ لینے والی انتظامیہ نے کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی امیدواروں کو صبح ساڑھے7بجے پہنچنے کی ہدایت کی جو فجر کے بعد ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے لیکن امتحانی مرکز کا گیٹ بند رکھا گیا اس دوران مرد و خواتین امیدواروں کی دور دور تک قطاریں لگ گئیں اور شدید دھوپ و گرمی میں وہ سخت پریشان ہو ئے کئی خواتین امیدواروں کی حالت غیر ہو گئی ساڑھے9بجے گیٹ کھولا گیا اور11بجے امتحانی پرچہ امیدواروں کو فراہم کیا گیا امیدواروں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی اور واش روم کا یہاں بہت مسئلہ ہوا ہے جبکہ بعض خواتین و مرد امیدوار ایسے تھی جن کی کوایک سند یا شناختی کارڈ وہ بھول آئے تھے یا ٹریفک جام میں پھنس گئے تھے ان کے دوبارہ آنے پر انہیں امتحانی مرکز میں داخل نہیں ہو نے دیا گیا جس کے بعد انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلان کیا کہ وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے منگل کو قاسم آباد تعلقہ اور حیدرآباد شہر کے امیدواروں کا ٹیسٹ تھا آج ضلع دادو اور اس کے علاقوں خیر پور ناتھن شاہ اور جوہی کے امیدواروں کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔