بھارت:وائرل بخار سے ہلاکتوں میں اضافہ

236
بھارت: پُراسرار بخار میں مبتلا بچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں وائرل بخار کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 114 تک جاپہنچی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش کے ضلع فیروز آباد میں وائرل بخار نے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 88 بچے بھی شامل ہیں۔ اس وقت اسپتالوں میں بھی زیرعلاج بچوں کی تعداد بڑوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ حکام نے مہلک بخار سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں اسپرے مہم اور گندے پانی کی نکاسی کے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔ ادھر مہلک بخار کی آڑ میں ضلع فیروز آباد کے نجی اسپتالوں نے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔