پریس گیلری سے متعلق فیصلہ پی آراے سے مشاورت کے بعد کیا ،اسد قیصر

178

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران پریس گیلری بند کرنے کا فیصلہ پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن (پی آر اے) کی مشاورت سے کیا۔ صدر کے مشترکہ اجلاس کے دوران پریس گیلری بند کرنے کے معاملے پر صحافی کے سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ مشترکہ اجلاس میں میڈیا گیلری سے ہلڑ بازی ہوگی، نہیں چاہتا تھا کہ وہاں ہلڑ بازی ہو اور میڈیا کے دوست آپس میں لڑ پڑیں اور اس سے ہاؤس کی بھی توہین ہو‘ میڈیا کی بھی توہین ہو۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات پر مس انڈر اسٹینڈنگ بھی ہوئی، جو فیصلہ بھی ہوا تھا‘ پی آر اے کے ساتھ مل کر کیا تھا، پی آر اے ہائوس کی نمائندہ تنظیم ہے‘ روایت کا خیال کرنا چاہیے‘ کسی بھی صورت میں کسی کو بد تہذیبی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔