ایل این جی ریفرنس‘وکیل نہیں آئینگے تو حق جرح ختم کردینگے‘عدالت

153

اسلام آباد (اے پی پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت21ستمبر تک ملتوی کردی۔منگل کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود، وکلا صفا ئی بیرسٹر ظفر اللہ، ظفر خالد اور ڈاکٹر یاسر، نیب گواہ چیف انجینئر ایس ایس جی سی فرحان عمر اور رضوان مہدی کے علاوہ ریفرنس کے ملزمان شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خاقان عباسی اور عامر نسیم عدالت میںپیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، عدالت نے استفسار کیاکہ ریفرنس میں شریک ملزم اسلم کے وکیل کہاں ہیں،اس پر معاون وکیل نے بتایاکہ وکیل راولپنڈی کچہری میں ہیں تھوڑی دیر تک پہنچ جائیں گے،جس پر عدالت نے کہاکہ اگر وکیل صاحب نہیں آئیں گے تو ہم حق جرح ختم کر دیں گے۔ بعدازاں عدالت نے سماعت21 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔