امریکانے افغان جنگ میں یومیہ 29کروڑ ڈالر خرچ کیے ‘ رپورٹ

141

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا نے افغانستان میں 20سالہ جنگ میں قومی ترقی کے نام پر یومیہ 29کروڑ ڈالر خرچ کیے ۔ امریکی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے 20سالہ افغان جنگ میں 20کھرب ڈالر سے زیادہ خرچ کر ڈالے جس میں سب سے زیادہ فائدہ امریکی فوج کے لیے مترجم کے فرائض انجام دینے والے افغان نوجوانوں نے اٹھایا جو کروڑ پتی بن گئے۔ رپورٹ کی روشنی میں الزام عاید کیا کہ افغانی کنٹریکٹرز سے بڑے پیمانے پر فنڈ میں خورد برد ہوئی اور افغانستان میں تعمیر و ترقی کی تمام تر امریکی کوششوں کے باوجود طالبان بآسانی صوبائی دارالحکومتوں سے ہوتے ہوئے کابل تک کو محض 9دنوں میں فتح کرگئے۔