جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

89
اسلام آباد: جسٹس عمر عطا بندیال قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا رہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ منگل کو عدالت عظمی سے جاری تفصیلات کے مطابق جسٹس مقبول باقر نے جسٹس عمر عطا بندیال سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، سینئر وکلا، بار نمائندگان اور لا افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد بیرون ملک نجی دورے پر گئے ہیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی ملک میں غیر موجودگی کے دوران عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے فرائض سرانجام دیں گے۔