پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے، فرخ حبیب

219
اسلام آباد: وفاقی وزیرشوکت ترین،مشیر اطلاعات فرخ حبیب اور جمشید اقبال چیمہ پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے، انہوں نے میں نہ مانو کی رٹ لگائی ہوئی ہے، ن لیگ، پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں پیداوار بڑھانے کی بجائے منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس اور کرپشن پر توجہ مرکوز رکھی، 2008تا2018عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، کووڈ 19کی وجہ سے پیدوار میں کمی اور لاجسٹک کاسٹ میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ منگل کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ یواین ایف اے او کی رپورٹ کے مطابق فروری 2020 تا اگست 2021 کھانے پینے کی اشیاء میں عالمی سطح پر 127فیصد اضافہ ہوا ہے، کھانے پینے کی اشیاء میں یہ اضافہ 10 سال میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان 70 فیصد دالیں اور خوردنی آئل امپورٹ کرتا ہے، اس کے باوجود حکومتی بہتر پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی عالمی سطح کی شرح کا مکمل اثر منتقل نہیں ہونے دیا،گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف میکنزم تیار کرلیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غذائی تحفظ پر کام کررہی ہے، ماضی میں ن لیگ نے کاٹن ایریا میں شوگر ملیں لگا لیں اور وہاں گنے کی کاشت شروع ہوگئی۔