ہرہفتے سوال جواب کا لائیو سیشن کروں گا، چیئرمین پی سی بی

155

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیزراجہ نے کہا ہے کہ ہرہفتے سوال جواب کا لائیو سیشن کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے نئے منتخب ہونے والے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پیغامات بھیجنے اور نیک خواہشات رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ رمیزراجہ نے کہا کہ ہر ہفتے سوال جواب کا لائیوسیشن کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلے دل اورصاف شفاف انداز میں کام کرنے کی کوشش کروں گا۔